عہد رفتہ
قسم کلام: اسم ظرف زماں
معنی
١ - گزرا ہوا زمانہ، گزشتہ دور۔ "صنف کے لحاظ سے مثنوی عہد رفتہ کی یاد گار سمجھی جائے۔" ( ١٩٨٣ء، اصناف سخن اور شعری ہئیتیں، ٢٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی مصدر 'رفتن' سے صیغہ حالیہ تمام 'رفتہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٢٤ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گزرا ہوا زمانہ، گزشتہ دور۔ "صنف کے لحاظ سے مثنوی عہد رفتہ کی یاد گار سمجھی جائے۔" ( ١٩٨٣ء، اصناف سخن اور شعری ہئیتیں، ٢٥ )
جنس: مذکر